ناشرکے بارے میں معلومات

ہماری کوششیں مہارت یافتہ لوگوں کے پائے ہہیں اور جنگلی حیات کے قابل برداشت استعمال کے ذریعے سے ہمیں خوشی ہوتی ہے، ایڈرین لومبرڈ © Adrian Lombard
ہماری کوششیں مہارت یافتہ لوگوں کے پائے ہہیں اور جنگلی حیات کے قابل برداشت استعمال کے ذریعے سے ہمیں خوشی ہوتی ہے، ایڈرین لومبرڈ © Adrian Lombard

یہ سائٹ بین الاقوامی یونین برائے تحفظ ماحولیات (IUCN)سے منسلک ہے ۔IUCN کا قیام 1948 ء کو عمل میں لایا گیا۔ اس کے اراکین میں 84 ممالک اور 100 1 سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں ۔ بین الاقوامی یونین برائے تحفظ ماحولیات ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں واحد بین الاقوامی مبصر تنظیم ہے جو منظم قدرتی وسائل کے استعمال ،تحفظ ماحول اور حیاتیاتی تنوع میں مخصوص تجربہ کی حامل ہے ۔

 

ماحولیاتی نظام کی پائیداری اور اسے منظم رکھنے کیلئے (آءی یو این )کے(چھ میں سے ایک) کمیشن برائے ماحولیاتی مینجمنٹ نے اس سائٹ کا مواد انگریزی زبان میں تیارکیا اور پھر500 ماہرین نے اس کا تر جمہ کیا۔پائیدار استعمال اور معیشت کے ذیلی گروپ جو کہ کمیشن برائے بقائے حیات(اپنی نوعیت کا معروف گروپ ) اور کمیشن برائے اِنوائرمنٹ اکنامک اور سوشل پالیسی کے باہمی اقدام کے تحت عمل میں لایا گیاکے باہمی تعاون و اشتراک سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔ہمارے نیٹ ورک پر معلومات پر مبنی سیٹ لائٹ سائٹ IUCN کے ماہرین علاقائی اور ممالک کی سطح پر چلاتے ہیں۔

 

ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ آپ کو دنیا کے ماحول کے بارے جاننے میں مدد دے گی۔ اور دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے قدرتی ماحول سے متعلق مضامین آپ کی دلچسپی اور آگاہی کا سبب بنیں گے ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو آپ کی مادری زبان میں لکھے گئے موادسے بھی لنک کروائیں ۔برائے مہربانی کھلے دل و دماغ سے تحفظ پر مبنی خبروں کو جانیں تاکہ ان خیالات ، کاوشوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کو دنیا بھر میں بہتر طور پر پھیلایا جا سکے ۔برائے مہربانی دنیا بھر کے اکھٹے کئے گئے اس علم /مواد کو اپنے حالات کے مطابق لاگو کریں ۔

مندرجہ ذیل موضوعات کا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے