ہماراعزم

نیچر الائنس قدرت کے نظام ، اس کی بحالی اور اُسے برقرار رکھنے میں راہنمائی فراہم کرتا ہے ۔

 

زمین کا ماحولیاتی نظام اور اس کے وسائل

ناسا کی جانب سے زمین سے اوپر اپولو8 سے چاند کے مدار کا منظر © NASA
ناسا کی جانب سے زمین سے اوپر اپولو8 سے چاند کے مدار کا منظر © NASA

فرض کریں کہ یہ زمین ایک فٹ بال ہے اورآپکے پھیلے ہوئے ہاتھوں کے درمیان ہے ۔ خطہ حیات کی پرت جو کہ انسانی ناخن سے بھی باریک ہے ،یہ ہمارے اردگرد موجود ہے۔ یہ نازک ترین حیاتیاتی پرت پودوں کے زمین پر موجود جنگلی حیات و دیگر حیات خواہ خشکی ، پانی ہوا کہیں بھی موجود ہوں ان کی بڑھوتری میں مددگار ہیں ۔

ماحولیاتی نظام میں حیاتیات

بھورا تیتر قابل کاشت زمینوں کی صحت کا ضامن © Matej Vranič
بھورا تیتر قابل کاشت زمینوں کی صحت کا ضامن © Matej Vranič

تصور کریں اگر حیاتیات (پودے ، جانور ، پھپوندی یا دوسرے جراثیم وغیرہ) کو ماحولیاتی نظام میں خوراک اور بہتر مسکن ، شکار سے بچاؤ بیماری اور اموات سے بچاؤ ممکن ہو تو پھر سائنسی تجربات اور تجزیات کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ ان کی آبادی میں بھر پور اضافہ ہوگا اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ حیاتیات تیزی سے پروان چڑھیں گے ۔ بیکٹیریا منٹوں میں اپنی تعداد کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہیں ایک بڑے حجم میں آنے کیلئے ایک دہائی کاعرصہ لگتا ہے ۔ اس قسم کی حیاتیات کو خاص مدت کے بعد بھوک سے مر جانا ہوتا ہے ۔ اکثر و بیشتر ان چھوٹے جانوروں اور پودوں کی نمو اس طرح نہیں ہوتی ۔ حادثاتی طور پر حیاتیات کا ایک دوسرے کو کھانا بیماریاں اور ان کی نمو میں اضافہ کرتا ہے ۔ ان میں سے کچھ بھوک سے مرتے ہیں اور اکثر ان میں سے سن بلوغت تک پہنچ جاتے ہیں ۔

ماحولیاتی نظام پر ہمارے اثرات

انسان جانوروں کو پالنے سے لے کر فصلیں اُگانے سے مدتوں پہلے شکاریوں کی سی زندگی گزارتا رہا ۔ انسان کو برفانی زمانہ سے زراعت کے پھیلتے سفر نے ایک منظم غذائی رسد ، ترقی اور شہروں کی آبادکاری کے قابل بنایا ۔ نسل انسانی کے اس بے ہنگم ڈرامائی انداز میں بڑھنے سے ہماری آب ہوا اور ماحولیاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ۔ اگر یہ تباہ کاری اپنے نقطہ انتباہ سے گریزاں ہوتی ہے تو ماحولیاتی نظام مؤثر طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور نتیجتاً نہ صرف انسانی زندگی /ذریعہ معاش بلکہ قدرت کے دیگر پہلو بھی متاثرہوتے ہیں۔ اگر یہ نظام بھر پور طریقہ سے کام نہ کر رہا ہوتا تو ہم دیہی علاقوں میں اپنی ان سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے حشرات الارض کوبھی متاثرکرتے ۔ شہروں میں ہم خود ساختہ ماحولیاتی نظام اور دوسری جگہ پر انتہائی وسائل پر انحصار کرتے ۔ آج کی جدید دنیا میں بہت کم شہری ماحولیاتی اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی قانون سازی کے بارے میں ادراک رکھتے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد اس سے لا علم اور بے خبر ہے ۔